بشام حملے میں ہلاک چینی باشندوں کے لواحقین کیلئے پیکج کی منظوری

تشکر نیوز: خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے بشام میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں ہلاک چینی باشندوں کے لواحقین کے لیے معاوضہ پیکج کی منظوری دے دی گئی۔

تشکر نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے داسوپروجیکٹ پر کام کرنے والے دہشت گردحملے میں ہلاک چینی باشدوں کے لواحقین کے لیے پیکج کی منظوری دی جس کے تحت 5 چینی باشندوں کے خاندانوں کو مجموعی طور پر 25 لاکھ 80 ہزار ڈالرز معاوضہ دیاجائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ سے ہنگامی بنیادوں پر سرکولیشن سمری پرمنظوری لے لی گئی، ہلاک ہر چینی شہری کے خاندان کو 5 لاکھ 16 ہزار ڈالرز دیےجائیں گے۔

بشام حملے میں ہلاک چینی باشندوں کے لواحقین کیلئے پیکج کی منظوری

ذرائع کے مطابق رقوم چینی باشندوں کے لواحقین کو بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانہ ادا کرے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حملے میں ہلاک ایک پاکستانی شہری کےخاندان کو 25لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

گوادر میں اربوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

 

 

واضح رہے 26 مارچ کو خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے مقام پر گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

57 / 100

One thought on “بشام حملے میں ہلاک چینی باشندوں کے لواحقین کیلئے پیکج کی منظوری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!