حکومت کا ملک بھر کے طلبہ کیلئے آن لائن تعلیمی پورٹل بنانے کا فیصلہ

’تشکر نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے آن لائن تعلیمی پورٹل تیار کرنے کے لیے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن (آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام) کو ہدایت جاری کر دی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے تیار کیا جانے والا مجوزہ پورٹل طلبہ کو تعلیمی وسائل، ورچوئل لرننگ ماحول تک رسائی فراہم کرنے میں مدد دے گا۔

سی ڈی اے، اسلام آباد پولیس پر حملے کا الزام: عامر مغل کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام اور وفاقی وزارت تعلیم دونوں مل کر پورٹل تیار کریں گے، آن لائن تعلیمی پورٹل ایک ماہ میں تیار کیا جائے گا۔

وزارت آئی ٹی نے اس سلسلے میں وفاقی وزارت تعلیم کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

53 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!