تشکر نیوز : چیئرمین ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکشن کمیٹی و ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن کی زیر صدارت 3 جون سے 9 جون تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات اور گذشتہ مھم کے نتائج کا جائزہ لینے کیلئے شھباز ہال میں اجلاس منعقد ہوا
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے ماحولیاتی سیمپل مثبت ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں تاکہ پولیو کا جڑ سے خاتمہ کیا جاسکے. انہوں نے افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ رفیوزل کیسز پر خصوصی توجہ دیں تاکہ کوئی بھی پانچ سال تک کی عمر کا بچہ انسداد پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور والدین کو بھی مشورہ دیا کہ وہ ہر مہم کے دوران اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے دو قطرے پلانے کو یقینی بنائیں تاکہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کو ہمیشہ کی معذوری سے تحفظ فراہم کرسکیں، انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کہ وہ لو پر فارمنس والی یوسیز پر خصوصی توجہ دیں تاکہ مہم کے سو فیصد
نتائج حاصل کیے جا سکیں.
حیدرآباد میں انسداد پولیو کی مہم: چیئرمین ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکشن کمیٹی کی زیر صدارت اجلاس منعقد
ڈپٹی کمشنر حیدر آباد نے پولیو اہلکاروں کی تربیت کی ضرورت پر بھی زور دیا انہوں متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ انسداد پولیو مہم کے ساتھ ساتھ ای پی آئی( حفاظتی ٹیکوں) پر بھی توجہ دیں. انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ آوارہ کتوں کے خاتمے کیلئے بھی اقدامات کریں تاکہ مہم کے دوران سگ
گزیدگی کے واقعات سے بچا جا سکے. کیوں پولیو وکرز ہمارے فرنٹ لائن ہیروز ہیں ان کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے
آرمی چیف کا دورہ جرمنی، اہم عسکری و سرکاری شخصیات سے ملاقاتیں
انہوں نے متعلقہ افسران یہ بھی ہدایت کی کہ ہیٹ ویو کے دوران پولیو ورکرز کو او آر ایس اور مشروبات فراہم کیےجائیں تاکہ انہیں ہیٹ اسٹروک سے بچایا جا سکے. ڈاکٹر بسمہ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس مہم کے دوران 163 یوسیز کے 4 لاکھ 5 سال کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا حدف مقرر کیا گیا ہے جس کیلئے محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکار اپنے فرائض سرانجام دیں گے جن میں 1565 موبائل ٹیمز، 160 فکسڈ ٹیمز، 70 ٹرانزٹ ٹیمز اور 8 رومنگ ٹیمز شامل ہیں جن کی نگرانی 385 ایریا انچارجز اور 112 یو سی ایم اوز کریں گے. اجلاس میں ڈی ایچ او حیدرآباد ڈاکٹر لالا جعفر ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حیدرآباد شھزاد احمد ساہی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو مہوش اعجاز، اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ لطیف آباد سعود بلوچ ،اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ سٹی بابر صالح راہپوٹو ،اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ قاسم آباد عبد الواحد چنہ، ڈاکٹر امام بخش مگسی، ڈاکٹر جمشید خانزادہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے.