تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ ہنگامہ آرائی کیس میں بری

تشکرن یوز: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے خلاف ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں بریت کی درخواست منظور کرلی۔

سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے خلاف ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں بریت کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمے سے حلیم عادل شیخ کو بری کردیا۔

آرمی چیف کا دورہ جرمنی، اہم عسکری و سرکاری شخصیات سے ملاقاتیں

وکیل صفائی کے مطابق حلیم عادل شیخ پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لے کر سندھ ہائیکورٹ پیش ہوئے تھے۔ حلیم عادل شیخ سندھ ہائیکورٹ سے باہر نکلے تو پولیس نے گرفتار کرلیا، جس کی وڈیو موجود ہے جب کہ حلیم عادل شیخ نے کوئی مزاحمت نہیں کی۔ حلیم عادل شیخ کو پہلے فیروزآباد کے مقدمے میں گرفتار کیا پھر پریڈی تھانے میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کیا گیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ پولیس نے پشاور ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حلیم عادل کو گرفتار کیا۔ پولیس حکام کے خلاف توہین عدالت کا کیس پشاور ہائی کورٹ میں چل رہا ہے۔ حلیم عادل شیخ کیخلاف مقدمہ پریڈی تھانے میں درج تھا۔

واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف گرفتاری سے بچنے کے لیے ہنگامہ آرائی کا الزام تھا۔

53 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!