تشکر نیوز: کراچی کے علاقے ملیر کی 126 ایکڑ سرکاری زمین کی لیز پر وزیراعلیٰ سندھ اور چیف سیکرٹری کے جعلی دستخط کا انکشاف ہوا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ میں ملیر میں 126 ایکڑ زمین کی ملکیت کے تنازع کے کیس کی سماعت ہوئی۔
کراچی: 126 ایکڑ سرکاری زمین کی لیز پر وزیراعلیٰ کے جعلی دستخط کا انکشاف
بلڈر کا دعویٰ تھا کہ 126 ایکڑ زمین ہمیں لیز پر دی گئی تھی۔ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ لیز 30 سال کی تھی جو ختم ہوچکی ہے۔
ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بیرسٹر سندیپ ملانی کا کہنا تھا کہ بلڈر 30 سالہ لیز کی 99 سال میں توسیع چاہتا ہے، پرانی لیز پر وزیراعلیٰ قائم علی شاہ اور اس وقت کے چیف سیکرٹری کے جعلی دستخط ہیں، سپریم کورٹ نے لیز نہ دینے کا حکم دے رکھا ہے۔
افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے: آئی ایس پی آر
عدالت میں سرکاری وکیل اور بلڈرز کے وکیل نے دلائل مکمل کرلیے۔ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔