تشکور نیوز رپورٹنگ،
–وزارت داخلہ نے قیام میں 31 مارچ تک توسیع دینے کی سمری بھجوائی تھی
وفاقی کابینہ نے دوسرے ممالک منتقلی کے منتظر افغان باشندوں کے پاکستان میں قیام کی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی۔ ایسے افغان باسنشدے اب 29 فروری تک پاکستان میں رہ سکتے ہیں۔
وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت وفاقی کابینہ نے افغان باشندوں کی دوسرے ممالک انخلاء کی مدت میں 29 فروری تک توسیع کی منظوری دیدی۔ وزارت داخلہ نے قیام میں 31 مارچ تک توسیع دینے کی سمری بھجوائی تھی۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ نے اجلاس میں نیشنل اسپیس پالیسی، پاکستان اور گیمبیا کے درمیان تعاون کے لیے ایم او یو اور ایم ڈی کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی کی پوسٹنگ کی منظوری دیدی۔ کابینہ نے ایم ڈی این ٹی سی کا کنٹریکٹ منسوخ کرنے کی منظوری دے دی۔
کابینہ اجلاس میں پی ایم ڈی سی ایکٹ کے تحت میڈیکل کالجز کو تسلیم کرنے کی سمریاں پیش کی گئیں، کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ سائنسز کے قیام کی منظوری دی گئی جبکہ اجلاس میں ای سی سی کے 200 میٹرک یوریا درآمد کرنے سمیت تمام فیصلوں کی توثیق کی گئی۔