پی آئی اے کی نجکاری، ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں نے دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیر خزانہ

تشکر نیوز: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے سرمایہ کاروں نے دلچسپی ظاہر کی ہے اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں سے مثبت جواب موصول ہوا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے کینیڈا کی ہائی کمشنر لیزلی اسکینلون نے اسلام آباد میں ملاقات کی، وزیر خزانہ نے کینیڈین ہائی کمشنر کا خیر مقدم کیا اور آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل سمیت اہم ترجیحی اصلاحاتی شعبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

پی آئی اے کی نجکاری، ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں نے دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن، انتظامی اصلاحات بھی حکومتی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ ڈسکوز کی کارکردگی بڑھانے کے لیے بورڈز کی تشکیل نو کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈسکوز کے بورڈز میں نجی شعبے سے ماہرین کو شامل کیا گیا ہے اور سرمایہ کاری کی سہولت اور راغب کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری کے لیے سرمایہ کاروں نے دلچسپی ظاہر کی ہے اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں سے مثبت جواب موصول ہوا ہے۔

ہیٹ ویو میں لوڈ شیڈنگ سے کوئی انتقال ہوا تو کے الیکٹرک پر مقدمہ ہوگا: ناصر شاہ

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ایک اور پروگرام پر بات چیت کر رہے ہیں اور ٹیکس نہ دینے والے شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا رہا ہے۔

کینیڈین ہائی کمشنر نے حکومت کی معاشی بہتری کی کوششوں کو سراہا۔

55 / 100

One thought on “پی آئی اے کی نجکاری، ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں نے دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیر خزانہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!