بجلی صارفین پر دوبارہ اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

تشکر نیوز: بجلی صارفین پر پھر سے اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کی جارہی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کردی، نیپرا درخواست پر سماعت 30 مئی کو کرے گا۔ درخواست منظوری کی صورت میں ایک ماہ کیلئے بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

بجلی صارفین پر دوبارہ اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

سی پی پی اے نے اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کردی ہے، درخواست کی منظوری سے صارفین پر 34 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپریل میں فرنس آئل اور ڈیزل سے بجلی پیدا نہیں کی گئی، ایک ماہ میں ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار 22.96 فیصد رہی، مقامی کوئلے سے 10.19 فیصد، مقامی گیس سے 11.28 فیصد  پیداوار رہی۔

بلڈنگ کنٹرول کے کرپٹ سسٹم کو بڑا دھچکہ, بینش شبیر، امتیاز شیخ، محمد ضیاء معطل

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مقامی گیس سے گیارہ اعشاریہ اٹھائیس فیصد بجلی  پیدا کی گئی۔ اپریل میں درآمدی ایل این جی سے بجلی کی پیداوار تقریبا 25 فیصد جبکہ  جوہری ایندھن سے 23 اعشاریہ چونسٹھ فیصد رہی۔

55 / 100

One thought on “بجلی صارفین پر دوبارہ اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!