حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرادی

تشکرنیوز:  حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) جائزہ مشن کے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا تیسرا دور جاری ہے، جس میں وزارت توانائی کی جانب سے بجلی مزید 7 روپے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرادی

ذرائع کے مطابق بجلی کی بنیادی قیمت میں 7 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں نیپرا کی جانب سے ملٹی ائیر ٹیرف میں اضافے کے بعد بنیادی ٹیرف بڑھے گا، جس کے تحت کم سے کم قومی اوسط ٹیرف 29 روپے سے بڑھا کر 36 روپے کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لائف لائن صارفین کے سوا باقی تمام سلیبز کے لیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اس وقت 50 یونٹ والے لائف لائن صارفین کے لیے بجلی کی بنیادی قیمت 3 روپے 95 پیسے فی یونٹ ہے۔ 51 سے 100 یونٹ والے صارفین کا بنیادی ٹیرف 7 روپے 74 پیسے فی یونٹ ہے۔

شہدائے وطن کی یاد میں الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں شاندار تقریب

بجلی کی بنیادی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے متوقع ہے۔ علاوہ ازیں تیسرے روز جاری مذاکرات میں ایف بی آر ریفارمز،ایکسچینج مارکیٹ ریفارمز سمیت دیگر امور زیر غور ہیں۔ اس دوران آئی ایم ایف حکام کو بی کیٹیگری ایکسچینج کمپنیوں کو سبسڈریز کی ایکسچینج کمپنیوں میں انضمام کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف کو اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس قوانین میں ترامیم کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں نئے ویلیو ایشن متعارف کروانے اور ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے سمیت پوائنٹ آف سیل کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

 

 

55 / 100

One thought on “حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرادی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!