سائفرکیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی

تشکور نیوز رپورٹنگ،

اسلام آباد،

تاہم عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے آج 13 دسمبر کی تاریخ مقرر کی تھی

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سابق چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں آج فرد جرم عائد کی جائے گی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں سائفرکیس کی گزشتہ روز سماعت خصوصی عدالت کےجج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی کے اہلخانہ بھی عدالت میں موجود رہے۔

عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں فرد جرم عائد نہ ہوسکی

عدالت کی جانب سےسماعت کے دوران وکلاء صفائی کی جانب سے دائر 6 متفرق درخواستیں نمٹا دی گئیں جبکہ جج ابوالحسنات نے ریمارکس دیئے کہ جیل میں اوپن ٹرائل پر میڈیا کے معاملے پر جیل حکام سے بات کروں گا۔

گزشتہ سماعت کےدوران سابق چیئرمین پی ٹی آئی درخواستیں اورشاہ محمود قریشی پرفرد جرم عائد نہ ہو سکی تاہم عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے آج 13 دسمبرکی تاریخ مقرر کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!