کراچی: عوامی مقامات پر اسلحہ کی نمائش کرنے پر 5 سیکیورٹی گارڈز گرفتار

تشکر نیوز: کراچی میں پولیس نے عوامی مقامات پر اسلحہ کی نمائش کرنے پر5 پرائیوٹ سیکیورٹی گارڈز کو حراست میں لے لیا اور ان کا اسلحہ بھی ضبط کرلیا گیا۔

تشکر نیوزرپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے کہا کہ پرائیوٹ سیکیورٹی گارڈز کو گرفتار کرنے کا مقصد عوامی مقامات پر اسلحہ کی نمائش کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

کراچی: عوامی مقامات پر اسلحہ کی نمائش کرنے پر 5 سیکیورٹی گارڈز گرفتار

سید اسد رضا نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ درخشان پولیس نے ڈی ایچ اے میں بخاری کمرشل کے مقام پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے 5 افراد کو گرفتار کیا اور ان کے پاس موجود 3 رائفلز (34 گولیاں)، ایک کلاشنکوف اور ایک پستول بھی اپنے قبضے میں لے لی۔

خیال رہے کہ سندھ حکومت نے سیکیورٹی خدشات پر صوبے میں عوامی مقامات پر اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

ہم سندھ کے عوام کے لیے انقلابی اقدامات کررہے ہیں، شرجیل انعام میمن

ابتدائی طور پر محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے یہ پابندی 45 روز کے لیے عائد کی گئی تھی تاہم بعد میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کردی تھی۔

اس کے علاوہ عوامی مقامات پر اسلحہ کی نمائش کرنے پر گرفتار افراد کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 188 کے تحت ایف آئی آر (2024/222) بھی درج کرلی گئی ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے عوام کو ہدایت دی ہے کہ وہ عوامی مقامات پر لائسنس اسلحہ کی نمائش سے گریز کریں کیوں کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

56 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!