ایس آئی ایف سی کا مقصد کسی ادارے کی جگہ لینا یا قبضہ کرنا نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

تشکر نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی ) میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری کونسل (ایس آئی ایف سی) کا مقصد کسی ادارے کی جگہ لینا یا قبضہ کرنا نہیں ہے۔

تشکر نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی اور معیشت کے دیگر شعبوں میں فوج کا کردار حکومت کی منشا کے مطابق صرف اور صرف سہولت کاری کا ہے۔

ایس آئی ایف سی کا مقصد کسی ادارے کی جگہ لینا یا قبضہ کرنا نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

انہوں نے بتایا کہ پاک فوج کی اعلیٰ انتظامی اور ٹیکنیکل صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت چاہتی ہے کہ اسے پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے سہولت کاری اور رابطہ کاری کے لیے استعمال کیا جائے۔

یو ایس سینٹ کام کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اپنے قیام کے ایک سال سے کم عرصے میں ہی خصوصی سرمایہ کاری کونسل نے انتظامی، پالیسی سازی اور رابطہ کاری کی سطح پر بیش بہا خدمات انجام دی ہیں،گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں سعودی عرب کی جانب سے کثیر سرمایہ کاری پر آمادگی اور پاکستان کے اقتصادی ماحول پر اعتماد ان کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

میجر جنرل احمد شریف نے بتایا کہ افواج کی صلاحیتوں کو معیشت کی بہتری کے لیے دنیا بھر میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن پاکستان میں جھوٹ اورپروپیگنڈہ اس قدر بڑھ گیا ہے کہ ایسے مثبت اقدام کو بھی تنقید کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔

 

 

ان کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی ایک شفاف ادارہ ہے جس میں اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیت کے حامل سول اور فوجی افسران مل کر باہمی تعاون سے ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

55 / 100

3 thoughts on “ایس آئی ایف سی کا مقصد کسی ادارے کی جگہ لینا یا قبضہ کرنا نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!