حریم فاروق کی سی گرین میکسی میں دلکش اداؤں پر مداح دل ہار بیٹھے

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ اور فلم پروڈیوسر حریم فاروق کی سی گرین شیفون میکسی میں دلکش اداؤں پر مداح اپنا دل ہار بیٹھے۔

حال ہی میں اداکارہ حریم فاروق نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کیں جن میں وہ خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہیں۔

مذکورہ تصاویر میں گرین پرنٹڈ شیفون میکسی میں ملبوس اداکارہ حریم بیڈ پر بیٹھی کیمرے کے سامنے پوز دیتی نظر آرہی ہیں جبکہ عقب میں بیڈ پر انکا بیگ اور کچھ سامان بھی موجود ہے۔

ان تصاویر میں حریم نے لباس کومکمل کرتے ہوئے جن نازک زیورات کا استعمال کیا ہے وہ بھی سب کی توجہ کامرکز بنے ہوئے تھے، حریم نے نہ صرف غضب ڈھاتے اپنےحسن کا مظاہرہ کیا بلکہ ساتھ ہی ان کی قاتلانہ مسکراہٹ پر مداح ایک بار بھر انکے سحر میں مبتلا ہوگئے۔

حریم فاروق کی جانب سے جاری کردہ ان تصاویر پر مداحوں اور ان کے چاہنے والوں کی جانب سے بے حد محبت اور پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!