پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کو لے جانے والا چین کا چینگ ۔6 خلائی مشن کامیابی سے چاند کے زیریں مدار میں داخل ہو گیا۔
چین کے قومی ادارہ برائے خلائی انتظام (سی این ایس اے)کے بدھ کو جاری بیان کے مطابق چینگ ۔6 ،بیجنگ کے وقت کے مطابق دن 10بج کر 12 منٹ پر چاند کے زیریں مدار میں کامیابی سے داخل ہو گیا ہے اس سے قبل خلائی مشن نے کامیابی کے ساتھ مرحلہ وار اپنی رفتار میں کمی کی جس کو نیئر مون بریکنگ پروسیجر کہا جاتا ہے۔
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کو لے جانے والا چین کا خلائی مشن چاند کے مدار میں داخل
چین کے اس خلائی مشن میں پاکستان کا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھی شامل ہے جس کورواں ماہ چاند کے گرد مدار میں چھوڑا جائےگا۔ نیئر مون بریکنگ پروسیجر خلائی گاڑی کے چاند کی سطح پر اترنے کے عمل کا ایک حساس اور اہم حصہ ہے جس کی کامیابی کا دارومدار تمام مشن کی کامیابی پر ہوتا ہے۔
وزیرِاعظم کا پاکستان اسکل کمپنی اور اسکل ڈویلپمنٹ فنڈ بنانے کا حکم
سی این ایس اے کے مطابق چانگ -6 جس کو چیچیائو نامی سیارچے کی معاونت حاصل ہے ،اب چاند کی کشش ثقل میں رہتے ہوئے چاند کے گرد چکر لگائے گا اور اپنی اونچائی کی سطح مقرر کرتے ہوئے ایک خاص زاویئے میں ہوئے اسی دوران مشن آربیٹر ریٹرنر کمبی نیشن کو لینڈر ایسنڈینگ کمبی نیشن سے مناسب وقت پر الگ کر لے گا۔
لینڈر ایسنڈنگ کمبی نیشن چاند کے جنوبی قطب ’ایٹکن بسین‘پر سافٹ لینڈنگ کی کوشش کرے گا جہاں وہ چاند کی سطح کے نمونے حاصل کرے گا اور پھر ان کو لے کر 53 روزہ مشن کے اختام پر زمین پر واپس پہنچے گا۔