تشکر نیوز: پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک ہفتے کے دوران اربوں روپے کی منشیات پکڑلی۔
اعلامیے کے مطابق 28 اپریل سے 4 مئی 2024 کے درمیان پاکستان کوسٹ گارڈز نے جیونی سے لیکر حب تک مختلف کاروائیوں کے دوران اربوں روپے مالیت کی منشیات، تیل اور روزمرہ کے استعمال کے آشیاء برآمد کیں۔
کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں، اربوں روپے کی منشیات اور غیر قانونی سامان ضبط
کوسٹ گارڈز نے ضلع گوادر کے علاقوں جیونی اور پسنی سے سمندر کے ذریعے منشیات اور دیگر آشیاء اسمگل ہونے کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی کھیپ اور دیگر آشیاء برآمد کرلیں۔
مختلف مقامات میں چیکنگ کے دوران 1.6 کلو گرام آئس، 1149 پیکٹس مکس گٹکا، 917 عدد سگریٹ، 823 کلو مکس کپڑا، 6 بیگ ڈیری پروڈکٹس ، 132 کاٹن بیکری کی مصنوعات، 11 بیگ روزمرہ استعمال کی اشیاء، 432 کلو راجا پتی، 25 کلو کھلی پتی برآمد کرلی۔
فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل ہوتا تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا،چیف جسٹس
ترجمان کے مطابق اس عرصے کے دوران ، 2252 لیٹر کوکنگ آئل، 13 کارٹن جوس، 29 بیگ چائینہ کا نمک، 1 کارٹن پرفیوم ، برقی آلات میں 20 عدد کروکری، 5 عدد سی ٹی این سولر انورٹر، ادویات میں 1 انہیلر، پلاسٹک کے 5 بیگ، ڈرائی امیجنگ فلم 40 پیکٹ، جیلیٹ ریزر 12 کارٹن، 11 عدد ٹائیر، 18 کارٹن اسپیئر پارٹس ، 6 عدد گاڑیاں ،33 اسپیڈ بوٹ ، 18410 پیٹرول اور 52493 لیٹر ڈیزل برآمد کرلئے گیے۔