سکردو سے منسلک شاہراہوں پر سفر کو ہر قیمت پر محفوظ بنایا جائے،عبدالعلیم خان

تشکر نیوز: وفاقی وزیر مواصلات نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ نے سکردو سمیت شمالی علاقہ جات میں مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا معائنہ کیا۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ سیاحو ں کیلئے سکردو سے منسلک شاہراہوں پر سفر کو ہر قیمت پر محفوظ بنایا جائے۔

سکردو سے منسلک شاہراہوں پر سفر کو ہر قیمت پر محفوظ بنایا جائے،عبدالعلیم خان

وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے گلگت اور سکردو کو ملانے والی مرکزی شاہراہ پر لینڈ سلائیڈنگ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہیں فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل کی طرف سے سکردو کی شاہراہوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔

کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں، اربوں روپے کی منشیات اور غیر قانونی سامان ضبط

وفاقی وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ گلگت اور سکردو کو ملانے والی مرکزی شاہراہ پر زیادہ سے زیادہ توجہ مرکوز رکھی جائے۔ ایف ڈبلیو او حکام بھاری مشینری کے ہمراہ سکردو کی شاہراہوں کو صاف رکھیں۔

عبدالعلیم خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پتھر گرنے سے جانی و مالی نقصان سے بچنے کے لئے ہر ممکن اقدام یقینی بنایا جائے۔ وفاقی وزیر نے مین روڈ  پر بھاری لینڈ سلائیڈنگ اور نقصانات کے سدباب کا بھی جائزہ لیا۔

63 / 100

One thought on “سکردو سے منسلک شاہراہوں پر سفر کو ہر قیمت پر محفوظ بنایا جائے،عبدالعلیم خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!