تربت: شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج کی پہلی پاسنگ آؤٹ پریڈ

تشکر نیوز: بلوچستان کے شہر تربت کے شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج میں پہلی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ 67 کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئیں۔

بلوچستان کی خواتین پاکستان کے استحکام میں پیش پیش ہیں اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے پرعزم ہیں۔ اس حوالے سے شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج تربت میں پہلی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کا انعقادہوا۔

تربت: شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج کی پہلی پاسنگ آؤٹ پریڈ

تقریب کے مہمان خصوصی گرلز کیڈٹس کالج کے کمانڈنٹ بریگیڈیئر ہمایوں اجمل تھے۔ پاس آؤٹ ہونے والے پہلے کورس میں سڑسٹھ گرلز کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئیں۔ پاس آؤٹ ہونے والی کیڈٹس کا تعلق بلوچستان کے علاقےمکران، قلات، نصیر آباد، سبی، ژوب، کوئٹہ، اور رخشان ڈویژنوں کے مختلف علاقوں سے ہیں جو بلوچستان کی لڑکیوں کی لگن اور ثابت قدمی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شیخوپورہ میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

سانحہ 9 مئی کے ملزمان کو کڑی سزا دی جائے، شہداء کے لواحقین

تقریب میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کیڈٹس کو انعامات اور ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ تقریب میں کیڈٹس کے والدین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

 

 

61 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!