...

سانحہ 9 مئی کے ملزمان کو کڑی سزا دی جائے، شہداء کے لواحقین

تشکرنیوز: سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے مگر شہداء کے لواحقین کے دلوں پر لگے زخم آج بھی تازہ ہیں۔

سانحہ 9 مئی کی پہلی برسی پر کیپٹن محمد عاقب جاوید شہید کے والے نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میرا بیٹا اس ملک کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے شہید ہو گیا، بیٹے کی شہادت کے بعد ملک اور قوم سے بہت عزت ملی ہے۔

سانحہ 9 مئی کے ملزمان کو کڑی سزا دی جائے، شہداء کے لواحقین

کیپٹن محمد عاقب جاوید شہید کے والد کا کہنا تھا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے دن یادِ گار شہداء کی بے حرمتی کی، انہیں کڑی سی کڑی سزا دی جائے اور ان کے کیسز جلد از جلد مکمل کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھے

چوری شدہ مینڈیٹ واپس کرنے پر ہی مذاکرات ہوں گے، عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ جو قومیں اپنے محسنوں اور شہداء کو بھول جاتی ہیں وہ جلد ہی صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہے، ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھیں تاکہ آنے والے وقتوں میں ایسے جوان پیدا ہوتے رہیں۔

حوالدار محمد اعظم شہید بیٹی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال جس طرح 9 مئی کو شہداء کی یادگاروں کو جلایا گیا ہے یہ قابل مذمت ہے، پاک فوج کے جوان اپنے گھر والوں کو چھوڑ کر ملکی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں تو ہم سکون سے اپنے گھروں میں سوتے ہیں۔ میں مطالبہ کرتی ہوں یہ کہ جنہوں نے پاک فوج کے شہداء کی یادگاریں جلائی ہیں ان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

حوالدار عابد حسین شہید کی بیوہ نے کہا کہ 9 مئی کو شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، شہداء نے اپنی جانیں دیکر ملک کو محفوظ بنایا یہ ان کا قوم پر احسان ہے، جو قومیں اپنی شہداء کی قربانیوں کو بھول جاتی ہیں وہ صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں۔ پاک فوج کے جوان اپنے گھر والوں کو چھوڑ کر ملک کے دفاع کے لئے سرحدوں پر ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں ہمیں ان کی قربانیاں نہیں بھولنی چاہئے۔

 

 

60 / 100

One thought on “سانحہ 9 مئی کے ملزمان کو کڑی سزا دی جائے، شہداء کے لواحقین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.