تشکر نیوز: وزیر بلدیات، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ و پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ سندھ سعید غنی کی زیر صدارت صوبائی لوکل گورنمنٹ کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سید خالد حیدر شاہ، مئیر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب، سیکریٹری قانون، ارکان صوبائی لوکل گورنمنٹ کمیشن، ڈائریکٹر کمیشن، ابراہیم حیدری ٹائون نظیر بھٹو، چیئرمین گڈاپ ٹائون طارق بلوچ، دونوں ٹائونز کے میونسپل کمیشنرز و دیگر نے شرکت کی۔
وزیر بلدیات، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ و پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ سندھ سعید غنی کی زیر صدارت صوبائی لوکل گورنمنٹ کمیشن کا اجلاس
اجلاس میں معزز عدلیہ کی جانب سے کے ایم سی، گڈاپ اور ابراہیم حیدری ٹائون کے مابین مویشیوں کی کراچی میں آمد پر ان کو ہیلتھ سرٹیفکیٹ کے اجزاء، جانوروں کی وینچینگ و سلاٹر کے حوالے سے معاملات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
اجلاس میں مئیر کراچی مرتضٰی وہاب اور دونوں ٹائونز کے چیئرمینز نے اجلاس میں اپنے اپنے موقف کو صوبائی وزیر و چیئرمین کمیشن کے سامنے رکھا۔
ہم معزز عدلیہ کے احکامات کی روشنی میں کے ایم سی اور ٹائونز کے مابین اس تنازعہ کو جلد ہی حل کرلیں گے۔ ہم نے تمام معاملہ کو قانونی اور حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے سنا ہے۔
ہماری کوشش ہوگی کہ تمام فریقین کے باہمی مشاورت سے قانون کو مدنظر رکھتے ہوئے افہام تفہیم سے حل کیا جائے۔