چوتھے ٹی20 میں سعدیہ اور ندا کی عمدہ باؤلنگ، ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست

پاکستان نے سعدیہ اقبال اور ندا ڈار کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کو چوتھے ٹی20 میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

گزشتہ دو میچوں کی مین آف دی میچ کپتان ہیلی میتھیوز کے صرف ایک رن پر آؤٹ ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن پاکستان کے خلاف ناکامی سے دوچار ہوئی اور 9 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز بنائے۔

چوتھے ٹی20 میں سعدیہ اور ندا کی عمدہ باؤلنگ، ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست

شمین کیمبل 26 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہیں جبکہ زائدا جیمز نے 19 اور جنیلیا گلاسگو نے 10 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کی بقیہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکی۔

پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 18 رنز کے عوض تین جبکہ کپتان ندا ڈار نے 19 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں عائشہ ظفر نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 42 رنز بنائے جبکہ گل فیروزہ نے 21 رنز بنائے جس کی بدولت قومی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔

سعدیہ اقبال کو ان کی عمدہ باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

62 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!