ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف کارروائیوں میں 27 دہشتگرد ہلاک ہو گئے

تشکور نیوز رپورٹنگ

 ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں میں 27 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں کی گئی ہیں۔ مختلف کارروائیوں کے دوران کل ستائیس دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز نے کاررروائی کرتے ہوئے دہشگردوں کو ہلاک کیا۔

مختلف کارروائیوں میں 27 دہشتگرد مارے گئے۔دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ا درازندہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔کامیاب کاروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ پاک فورسز کی جانب سے درازندہ میں آپریشن کے دوران 17 دہشتگرد مارے گئے۔

آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔ حملے کے بعد خودکش حملہ آور نے بھی خود کو حملے سے اڑایا۔

دھماکوں میں عمارت گرنے سے 23 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی بھی ٹکرائی۔آئی ایس پی آر کے مطابق 2 سیکیورٹی اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے ۔قبل ازیں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن کے پولیس اسٹیشن پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے دہشت گرد حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی بلندی درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکیا۔

 

 

وزیر اعظم نے حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد دینے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے ، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کر نے والے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!