بلال کالونی کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران راہگیر خاتون کی ہلاکت کا معاملہ

تشکور نیوز رپورٹنگ

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس

مورخہ : 12 دسمبر 2023

بلال کالونی کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران راہگیر خاتون کی ہلاکت کا معاملہ

گذشتہ شب سناٹا پٹی سیکٹر 5D بلال کالونی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ ہوا تھا

ملزمان شہری جنید اور اسکے دوست فیضان کو لوٹ کر فرار ہوئے تھے

شہری کے اشارے پر بلال کالونی گشت پر مامور پولیس والوں نے ملزمان کا تعاقب کیا تھا

پولیس اور ملزمان کی دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تھا

دو طرفہ فائرنگ کے دوران ایک راہگیر خاتون بھی گولی لگنے سےزخمی ہوگئی تھی جو بعد ازاںزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئی تھی

پولیس کارروائی

شہری جنید سے ڈکیتی اور پولیس مقابلے کا مقدمہ 503/2023 دفعہ 392/397/353/324/34 ت پ شہری جنید کی مدعیت میں ڈکیتی اور پولیس مقابلے کے دفعات میں درج کیا گیا ہے

جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کے قبضے سے ناجائز اسلحہ برآمد ہونے ہر مقدمہ نمبر 504/2023 آرمز ایکٹ کے تحت گرفتار ملزم ابو طالب پر درج کیا گیا

جبکہ تیسرا مقدمہ 505/2023 دفعہ 319 ت پ متوفیہ راہگیر خاتون حمیدہ کے شوہر محمد رفیق کی مدعیت میں 2 پولیس ملازمان کانسٹیبل روحان سعید اور علی رضا کے خلاف درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے

متوفیہ کے شوہر کے بیان کے مطابق وہ اپنی بیوی کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ برابر سے 1 موٹر سائیکل پر سوار 2 اسٹریٹ کریمنل تیزی سے گذرے جنکے پیچھے پولیس لگی ہوئی تھی

دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک گولی میری بیوی کے کمر میں لگی اور وہ زخمی ہوکر موٹر سائیکل سے گر گئی

خاتون کو پہلے گودھرا میڈیکل ہاسپٹل پھر عباسی شہید اور اسکے بعد جناح ہسپتال لے گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی

ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!