امریکی ،یورپی و ایشیائی سٹاک مارکیٹس اضافے پر بند

امریکی ،یورپی اور ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں اضافےکا رجحان رہا ۔نیویارک کا ڈائو جونز انڈسٹریل ایوریج انڈیکس 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 36404.93 پوائنٹ پر بند ہوا۔ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 4622.44 پوائنٹ اور نصدق کمپوزٹ انڈیکس 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 14432.49 پوائنٹ پر بند ہوا۔اس سے قبل یورپی سٹاک مارکیٹس بھی مجموعی طور پر اضافے پر بند ہوئیں۔

پیرس کا سی اے سی 40 انڈیکس 0.3 فیصد بڑھ کر 7551.53 پوائنٹ،فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس 0.2 فیصد بڑھ کر 16794.43 پوائنٹ اور یورو سٹاک 50 ،0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 4540.19 پوائنٹ پر بند ہوا،تاہم لندن کا ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس 0.1 فیصد مندی کے ساتھ 7544.89 پوائنٹ پر بند ہوا۔قبل ازیں ایشین سٹاک مارکیٹس بھی مجموعی طور پر اضافے پر بند ہوئیں۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 1.5 فیصد بڑھ کر 32791.80 پوائنٹ پر بند ہوا۔شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.7 فیصد بڑھ کر 2991.44 پوائنٹ جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس0.8 فیصد کمی کے ساتھ 16201.49 پوائنٹ پر بند ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!