ایف بی آر نے ریٹیلرزکیلئےنئےسیلز ٹیکس قواعد جاری کردیئے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے ریٹیلرزکیلئےنئےسیلز ٹیکس قواعدجاری کرتے ہوئے سیلز ٹیکس کادائرہ کار ٹیئرون ریٹیلرزسےتمام رجسٹرڈ افراد تک بڑھادیا۔

ایف بی آرکی جانب سے جاری سیلز ٹیکس ایکٹ 2006 کےقواعد میں ترمیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹیلرزکوسیلز ٹیکس ادائیگی کا لائسنس جاری کیا جائے گا، جبکہ لائسنس کےحصول کیلئےدرکارمعلومات ایف بی آرکو فراہم کرنا لازمی قراردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر اس ضمن میں لائسنسنگ کمیٹی قائم کرے گا،لائسنسنگ کمیٹی کمپنیوں کو لائسنس کا اجراء کرے گی۔

 

 

ایف بی آر کے مطابق کمیٹی دستیاب معلومات کےمطابق لائسنس جاری یامنسوخ کرنےکافیصلہ کرسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!