سندھ ہائیکورٹ، نادراکوایس بی سی اے کے ڈپٹی دائریکٹر امتیاز شیخ سمیت 5 افسران کے شناختی کارڈ ان بلاک کرنے کی ہدایت

کراچی(تشکر نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے نادراکوایس بی سی اے کے ڈپٹی دائریکٹر امتیاز شیخ سمیت 5 افسران کے شناختی کارڈ ان بلاک کرنے کی ہدایت کردی ۔ پیرکو سندھ ہائیکورٹ میں لیاری میں غیر قانونی عمارت کو مسمار نہ کرنے سے متعلق ملوث افسران کی شناختی کارڈ ان بلاک کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایس بی سی اے کے وکیل سے استفسار کیا کہ یہ عمارت کہاں پر ہی اور گھر کیوں توڑے جارہے ہیں ایس بی سی اے کے وکیل نے موقف دیا کہ لیاری میں 3 منزلہ عمارت ہے، عدالتی حکم پر سب کام کیا جارہا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ، نادراکوایس بی سی اے کے ڈپٹی دائریکٹر امتیاز شیخ سمیت 5 افسران کے شناختی کارڈ ان بلاک کرنے کی ہدایت

جسٹس صلاح الدین پہنور نے ریمارکس دیئے کہ عدالتیں بھی اب بس اسی کام کے لئے رہ گئی ہیں کسی امیر کا گھر ہوتا تو کیا اس طرح توڑا جاتا عدالت نے استفسار کیا کہ درخواستگزار ایس بی ایس اے افسران کہاں جانا چاہتے ہیں ایس بی سی اے کے وکیل نے موقف دیا کہ درخواستگزار ایس بی سی اے میں ڈپٹی ڈائریکٹر ہیں اور حج پر جانا چاہتے ہیں۔

عدالت نے اظہار حیرانگی کیا اور ریمارکس دیئے کہ یہ کام کرنے کے بعد اب حج پر جارہے ہیں۔ جسٹس صلاح الدین پہنور نے ریمارکس دیئے کہ یہ افسران تو حج کرنے کے مستحق نہیں ہیں۔ کیا یہ سارے کام کرنے کے بعد اب یہ گناہ معاف کرانے جارہے ہیں عدالت نے ایس بی ایس اے افسران کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے نادرا کو ڈپٹی دائریکٹر امتیاز شیخ سمیت 5 افسران کے شناختی کارڈ ان بلاک کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر ایس بی سی اے افسران کے قومی شناختی کارڈز بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔

58 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!