سپریم کورٹ اور میئر کراچی کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری
تشکر نیوز: سپریم کورٹ کے احکامات اور میئر کراچی مرتضی وہاب کی ہدایت پر تجاوزات کے خاتمے اور روڈ کو کلیئر کرانے کی خصوصی مہم کے پانچویں روز چھٹی والے دن بھی ڈسٹرکٹ سائوتھ میں کے علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہا
میئر کراچی مرتضی وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد کی ہدایت پر تجاوزات کے خاتمے کے لئے خصوصی مہم کے سلسلے میں چھٹی کے روز بھی ڈسٹرکٹ سائوتھ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہا
سپریم کورٹ کے احکامات اور میئر کراچی مرتضی وہاب کی ہدایت پر تجاوزات کے خاتمے اور روڈ کو کلیئر کرانے کی خصوصی مہم کے پانچویں روز چھٹی والے دن بھی ڈسٹرکٹ سائوتھ میں کے علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری
اینٹی انکروجمنٹ کے ایم سی کی جانب سے صبح سے ہی لی مارکیٹ ٹیمیں آفیسرز کے ہمراہ آپریشن کرنے پہنچ گئیں سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروجمنٹ عمران احمد راجپوت آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں
لی مارکیٹ کے بعد نیپئر روڈ پر فٹ پاتھوں اور دکانوں کے سامنے غیرقانونی رکھے سامان کے خلاف کاروائی کی گئی اینٹی انکروجمنٹ کی ٹیم دوپہر میں صدر کی فٹ پاتھوں اور سڑک کو کلیئر کرانے پہنچی ہے
سینئر ڈائریکٹر عمران راجپوت کا کہنا تھا ہماری ٹیم پوری محنت اور لگن کے ساتھ فٹ پاتھوں کو سڑکوں سے کلیئر کرانے کے ٹاسک پر کام کررہے ہیں