سعید غنی اورفرحان غنی کے ہوم گراونڈ پر ایس بی سی اے کی ٹیم یرغمال

کراچی (تشکرنیوز) وزیربلدیات سندھ سعیدغنی اور ان کےبھائی چئیرمین فرحان غنی کے ہوم گراونڈ میں ایس بی سی اے کی ٹیم کو یرغمال بنالیا ۔

سعید غنی اورفرحان غنی کے ہوم گراونڈ پر ایس بی سی اے کی ٹیم یرغمال

تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ۔ ذرائع کے مطابق  ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی کی خصوصی ہدایت پر محمود آباد میں غیرقانونی عمارت B33مین روڈ محمود آباد نمبر ایک ، B112 گجر ہاؤس محمود آباد نمبر ایک ، 96 گرین بیلٹ نزد فیملی پارک، 116 گرین بیلٹ نزد فیملی پارک  کی ڈیمولیشن کےلئے ایس بی سی اے کی تمام ٹیموں کو ہفتہ کی شام چاربجے طلب کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق  یہ ٹیم جب  متعلقہ علاقے میں محمود آباد پہنچی جہاں کے چئیرمین وزیربلدیات سعید غنی کے بھائی فرحان غنی ہیں تو ڈیمولیشن ٹیم کو شرپسند عناصر اورعلاقہ کے لوگوں کی بڑی تعداد نے گھیرے میں لے لیا ذرائع کے مطابق شرپسند عناصر کے پاس اسلحہ بھی تھا ۔ ذرائع کے مطابق  ایس بی سی اے کی ٹیم نے متعلقہ تھانوں کو اس بارے میں بتایا لیکن انہوں نے کوئی تعاون نہیں کیا ۔ ڈیمولیشن ٹیم کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ مسلح افراد نے انہیں دھکے دیے اور جان سے مارنے کی کوشش کی ذرائع کے مطابق ڈیمولیشن ٹیم بڑی مشکل سے جان بچاکر وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوئی ۔

یہاں سوال یہ بنتا ہے کہ سعید غنی صاحب یہ علاقہ تو آپ کا اور فرحان غنی کا ہوم گراونڈ ہے کیا یہاں پر غیرقانونی تعمیرات کو مسمار نہیں کیا جاسکتا ۔ یہاں پر ایس بی سی اے کی ڈیمالیشن ٹیم کو کیوں یرغمال بنایا گیا اور اس پر تشدد کیا گیا

60 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!