اسٹاک مارکیٹ میں تیزی معاشی بحالی کی طرف پہلا قدم ہے‘محمود مولوی

کراچی (تشکر نیوز) استحکام پاکستان پارٹی سندھ کے صدر محمود مولوی نے کہا ہے کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں، آئی ایم ایف قرض پروگرام اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کی وجہ سے پاکستان معاشی استحکام کی طرف گامزن ہوچکا ہے، پاکستان کی تاریخ میں اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس نے پہلی بار 72ہزار کا ہندسہ عبور کیا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی معاشی بحالی کی طرف پہلا قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے، امید ہے کہ کاروبار اور سرمایہ کاری کا یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔محمود مولوی نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری اور کاروبار کیلئے استحکام بہت ضروری ہے اس لئے حکومت ملک میں معاشی استحکام کے ساتھ ساتھ سیاسی استحکام کیلئے بھی اقدامات اٹھائے تاکہ مقامی اور بیرونی سرمایہ کار اعتماد کے ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری کرکے ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

4 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!