جسم میں خون کا بہاؤ بہتر بنانے کیلئے بہترین غذائیں

خون ہمارے جسم میں سپر ہائی وے کی طرح کام کرتا ہے۔

خون کے ذریعے اہم غذائی اجزا اور آکسیجن سمیت سب کچھ دل اور دماغ سے مسلز اور جِلد تک پہنچتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اچھی صحت کے لیے خون کا درست بہاؤ بہت ضروری ہوتا ہے۔

تمباکو نوشی، ورزش نہ کرنے، پانی کم پینے یا زیادہ جسمانی وزن سے خون کے بہاؤ پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

اچھی خبر یہ ہے کہ چند غذاؤں سے جسم میں خون کی گردش کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

چقندر

چقندر میں نائٹریٹ نامی جز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو جسم میں جاکر نائٹرک آکسائیڈ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

نائٹرک آکسائیڈ سے خون کی شریانیں کشادہ ہوتی ہیں جس سے اعضا اور ٹشوز تک خون کا بہاؤ بہتر ہوتا ہے۔

تحقیقی رپورٹس میں یہ بھی دریافت کیا گیا ہے کہ چقندر کے جوس کو پینے سے بلڈ پریشر کو کم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

بیریز

اسٹرا بیری، بلیو بیری اور دیگر بیریز میں اینٹی آکسائیڈنٹس کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔

یہ اینٹی آکسائیڈنٹس خاص طور پر anthocyanin نامی اینٹی آکسائیڈنٹ خون کی شریانوں کے لیے بہت زیادہ مفید ہوتا ہے۔

اس اینٹی آکسائیڈنٹ سے شریانوں کی دیواروں کو تحفظ ملتا ہے اور انہیں تنگ ہونے سے بچانے میں مدد ملتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!