کراچی (تشکر نیوز) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک کے میں جان پلازہ کا بیرونی حصہ گر گیا ۔
بیرونی حصہ گرنے سے بچوں سمیت متعددافراد زخمی ہوگئے جبکہ رات گئے ایک شخص دم توڑ گیا ۔ اس واقعے کے بعد بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے متعلقہ عملے نے فوری رسپانڈ کیا ۔ ڈیمولیشن انچارج سجاد خان اورڈپٹی ڈائیریکٹر سینٹرل شہزاد کھوکھر فوری کاروائی عمل میں لائے۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے 2023میں جان پلازہ کو خطرناک ڈکلئیر کیا جاچکا تھا اس میں رہنے والے کچھ مالکان عدالت سے اسٹے آرڈر لے آئے تھے جس کی وجہ سے مزید کاروائی نہ ہو سکی تھی۔ پرائیویٹ کنٹریکٹر کو بھی مسمار کرنے کا کنٹریکٹ عدالتی حکم کے باعث روکا گیا جس کی وجہ سے یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا
واقعہ کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران نے جان پلازہ کو سیل کر دیا ۔ افسران کا کہنا تھا اب ہم عدالت سے رجوع کرکے کاروائی کی اجازت طلب کرینگے تاکہ انسانی جانوں کا نقصان بچایا جا سکے۔