عمران خان کی لڑائی اسٹیبلشمنٹ سے نہیں وہ پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، شرجیل میمن

  کراچی(تشکر نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کی لڑائی پیپلز پارٹی یا اسٹیبلشمنٹ سے نہیں، عمران خان پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پاکستان کے خلاف ایک بہت بری اور گہری سازش کی جارہی ہے، اس سازش میں عمران خان کا ایک بہت بڑا کردار ہے، عمران خان کی لڑائی پیپلز پارٹی یا اسٹیبلشمنٹ سے نہیں، عمران خان پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ میں سمجھتا ہوں عمران خان کا ٹارگٹ ملک کو نقصان پہنچانا ہے عمران خان کی لڑائی کسی پارٹی سے نہیں اسٹیبلشمنٹ سے نہیں بلکہ ملک سے ہے عمران خان پاکستان کے خلاف سازش کر رہا ہے، ہم نے ایک شخص جس کا ریکارڈ اچھا نہیں تھا اسے اس ملک کا وزیر اعظم بنایا، عمران خان کو ملک پر تھوپا گیا تھا اور تاریخی دھاندلی ہوئی تھی۔

انہوں ںے کہا کہ عمران خان نے ایک ارب روپے بنی گالہ سے پرائم منسٹر ہاؤس ہیلی کاپٹر کے سفر میں خرچ کیے عمران خان نے ایمانداری کا ماسک پہنے رکھا تھا دو ہزار اٹھارہ کی سیاست میں بھارت اور اسرائیل کا پیسہ استعمال ہوا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ غدار یوٹیوبرز کو سمجھایا گیا کہ پاکستان کا غلط نقشہ پوری دنیا کے سامنے پیش کیا جائے عمران خان سب کو اقتدار کے لیے بلیک میل کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  پیپلز پارٹی کے لوگوں نے کوڑے کھائے، آصف علی زرداری نے جیل کاٹی، نوجوان نسل آنکھیں کھولیں،عمران خان اپنے بچوں کو لندن سے پاکستان بلوائیں اور تحریک چلائیں اس نے اپنے بچوں کو محفوظ رکھا ہوا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ججز کے خط تب کیوں نہیں آئے جب شہید بھٹو کو غیرقانونی طور پر قید میں رکھا گیا، بینظیر بھٹو کی منتخب حکومت گرائی گئی، یہ خط تب لکھے جاتے جب افتخار چوہدری اور ثاقب نثار جیسے کالے دور جاری تھے، یہ خط تب لکھے جاتے جب ثاقب نثار بدمعاشی کے ذریعی قانون کا تمسخر اڑا رہا تھا۔

 

 

4 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!