قومی کمیشن برائے وقار نسواں کا انسانی حقوق کے دن کے موقع پر سائیکلنگ ایونٹ کا اہتمام

قومی کمیشن برائے وقار نسواں کی چیئرپرسن نیلوفر بختیار نے ہر پاکستانی خاتون کے مساوی حقوق اور معاشی بااختیاری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو مزید مالی اور اقتصادی بااختیار بنانا صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف بہترین جنگی حکمت عملی ہے، قومی کمیشن 11 دسمبر کو قومی خواتین تجارتی میلے کا انعقاد کرے گا تاکہ ملک کے تمام خطوں سے آنے والی پاکستانی خواتین کاروباریوں کی صلاحیتوں کو فروغ دیا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی کمیشن برائے وقار نسواں کی طرف سے انسانی حقوق کے دن کے حوالے سے سائیکلنگ ایونٹ کے شرکاء سے خطابکرتے ہوئے کیا۔ قومی کمیشن برائے وقار نسواں نے اتوار کو یہاں شراکت داروں یعنی برداشت پاکستان، کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی، رائٹ ٹو پلے، اسلام آباد سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور دختران پاکستانکے اشتراک سے سائیکلنگ سنڈے’ کے عنوان سے سائیکلنگ ایونٹ کا اہتمام کیا۔

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اس تقریب کا اہتمام صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف 16 روزہ سرگرمی کی مہم کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا ۔ اس تقریب کا مقصد ایک مضبوط پیغام پھیلانا ہے کہ پاکستان میں خواتین کے ساتھ مساوی سلوک کیا جانا چاہیے اور آئین پاکستان کے آرٹیکل 25 کے تحت انہیں مساوی حقوق ملنے چاہئیں۔ چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیپٹن(ر) انوار الحق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

کمیشن کی جانب سے گزشتہ تین سالوں سے اس تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے اور اس سال موٹر سائیکل سواروں نے بھی شرکت کی۔ شرکا میں بنیادی طور پر جڑواں شہروں کی لڑکیاں اور خواتین شامل تھیں جنہوں نے نارنجی رنگ کی قمیضیں، ٹوپیاں اور اسکارف پہن کر یہ پیغام دیا کہ صنفی بنیاد پر تشدد کی کسی بھی شکل کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔قومی کمیشن برائے وقار نسواں کی چیئرپرسن نیلوفر بختیار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہر پاکستانی خواتین کے لیے مساوی حقوق اور معاشی بااختیار بنانے پر زور دیا کیونکہ انہوں نے ہر مشکل وقت میں خود کو زیادہ بہادر، لچکدار اور مضبوط ثابت کیا ہے۔

 

 

انہوں نے خواتین کو مزید مالی اور اقتصادی بااختیار بنانے پر زور دیا جو کہ صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف بہترین جنگی حکمت عملی اور آلہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ معاشی بااختیار بنانے کے موضوع کے مطابق قومی کمیشن 11 دسمبر کو قومی خواتین تجارتی میلے کا انعقاد کرے گا تاکہ ملک کے تمام خطوں سے آنے والی پاکستانی خواتین کاروباریوں کی صلاحیتوں کو فروغ دیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!