تشکر نیوز: کراچی کے ڈی ایچ اے کے علاقے بخاری کمرشل ڈسٹرکٹ میں بنیادی انفراسٹرکچر میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہھیں۔ نئی سڑک اور فٹ پاتھ اب استعمال کے لیے تیار ہیں، جس سے علاقے کی مجموعی رسائی میں اضافہ ہو گا۔ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے نئے سگنلز اور روڈ سائنز لگائے ہیں، اور علاقے کی ہریالی کو بہتر بنانے کے لیے شجرکاری مہم بھی شروع کی ہے۔
بخاری کمرشل میں گلیوں اور سڑکوں کو ایک نئی شکل دی گئی ہے، تمام گڑھے ہٹا دیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں سفر ہموار اور محفوظ بن گیا ہے۔ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے علاقے میں پارکنگ کے مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کرتے ہوئے ایک جدید پارکنگ سسٹم متعارف کرایا ہے۔ شہریوں نے بخاری کمرشل میں بین الاقوامی طرز کے کام کو سراہا۔ڈی ایچ اے بخاری کمرشل میں سٹریٹ لائٹنگ کا مسئلہ شہریوں کے اطمینان کے لیے حل کر دیا گیا۔
کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے ٹریفک کے ہجوم کو کم کرنے کے لیے پارکنگ کا الگ نظام بنایا ہے۔ بخاری کمرشل میں نئی سڑک کی تعمیر کے نتیجے میں سڑکیں مزید کشادہ اور صاف ستھری ہوئی ہیں۔ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے نکاسی آب کا ایک نیا نظام مکمل کیا ہے جو بارش کے پانی کو منٹوں میں صاف کرتا ہے۔ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی سڑکوں کو خوبصورت بنانے کی انتھک کوششوں کی بدولت بخاری کمرشل کاروباری سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے۔
کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے بخاری کمرشل میں کیے جانے والے کام کو علاقہ مکینوں نے سراہا ہے اور بیرونِ ملک سے لوگوں کو آنے کی دعوت دی ہے۔ کراچی میں ڈی ایچ اے بخاری کمرشل میں نئے فٹ پاتھ اور سڑک کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ بخاری کمرشل میں ہونے والے کام کو لوگوں نے ماحول دوست قرار دیا ہے۔کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے شہریوں کے لیے صاف ستھری بیٹھنے کی جگہیں تیار کی ہیں، جس سے علاقے کی آرائش میں اضافہ ہوا ہے۔
کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے کام کو شہری پاکستان کی معیشت کی بہتری کی جانب ایک قدم کے طور پر دیکھتے ہیں۔ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی تیز رفتار اور بہتر کارکردگی نے شہریوں کا اعتماد مزید بحال کیا ہے۔غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بخاری کمرشل کے آپڈیشن کا موازنہ ترقی یافتہ ممالک کے شہروں سے کیا ہے، جو علاقے میں بنیادی انفراسٹرکچر اور خدمات کے اعلیٰ معیار کی عکاسی کرتا ہے۔