لاہورزیادہ محفوظ جگہ ہے، کراچی کی کھلی فضا میں لڑکیاں واک نہیں کرسکتیں: عائشہ عمر

 فلم اور ٹی وی اداکارہ عائشہ عمر نے بتاہے کہ وہ پاکستان میں خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتیں،لاہور زیادہ محفوظ جگہ ہے،کراچی کی کھلی فضا میں لڑکیاں واک نہیں کرسکتیں،بھائی پاکستان چھوڑ کر ڈنمارک چلے گئے ہیں، والدہ بھی پاکستان چھوڑنا چاہتی ہیں ۔انہوں نے شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب شادی کرکے ماں بننا چاہتی ہیں لیکن والدہ چاہتی ہیں کہ میں پاکستانی مرد کے بجائے ترکش یا یورپی مرد سے شادی کروں۔

اداکارہ عائشہ عمرنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کے بھائی پاکستان چھوڑ کر ڈنمارک چلے گئے ہیں، والدہ بھی پاکستان چھوڑنا چاہتی ہیں اور وہ خود بھی یہ فیصلہ کرنے کا سوچ رہی ہیں۔عائشہ عمر نے کہا کہ انہیں اپنے ملک سے بے حد پیار ہے،پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے، اگر مجھے کسی سرزمین میں رہنے کا کہا جائے تو میں پاکستان کی سرزمین کا انتخاب کروں گی، عائشہ عمر نے کہا کہ صرف کورونا کے دوران لڑکیوں کو یہ آزادی حاصل تھی کہ وہ باہر واک کرسکتی تھیں، صرف لاک ڈائون کے دوران ہم گھر سے باہر جاکر واک کرسکتے تھے، لاک ڈائون کے 6ماہ کے دوران سائیکل بھی چلائی، واک بھی کی۔

 

 

اداکارہ نے کہا کہ مجھے کراچی میں ہمیشہ خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتی، کاش مرد کبھی سمجھ سکتا کہ ایک پاکستانی لڑکی کس طرح زندگی گزار رہی ہے ،کراچی کے مقابلے میں 7لاہور زیادہ محفوظ جگہ ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!