تشکر نیوزـ موٹروے پولیس بیٹ 17 کی جانب سے گاڑیوں میں نصب اضافی اور امپراپر لائٹس کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز۔
انسپکٹر جنرل آف موٹروے پولیس و سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس ملتان مقصود انجم کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی بیٹ 17 ممتاز احمد واہلہ کی زیر نگرانی رات کے اوقات میں محفوظ سفر اور حادثات کی روک تھام کے لئے گاڑیوں میں نصب امپراپر اور اضافی لائٹس کے خلاف خصوصی بریفنگ /انفورسمنٹ مہم کا آغاز کیا گیا ہے ۔
جس میں ایسی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو جرمانے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں سے اضافی لائٹس کو بھی اتروایا جا رہا ہے تاکہ تیز لائٹس کے سبب ہونے والے حادثات پر قابو پایا جا سکے۔مزید برآں ڈرائیورز کو دوران سفر لائٹس کو مدھم رکھنے کا بریف کیا جارہا ہے تاکہ سامنے سے آنیوالی ٹریفک کو سڑک کلئیر نظر آسکے۔