ایران اسرائیل کشیدگی

اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی روشنی میں اپنے حالیہ سفارتی بیانات میں پاکستان نے علاقائی تنازعات پر ایک مضبوط موقف کا اظہار کیا ہے۔ یکم اپریل سے شروع ہونے والے واقعات کے تسلسل میں پاکستان نے کشیدگی ختم کرنے اور بین الاقوامی مداخلت کی ضرورت پر زور دیا اور اسرائیلی اقدامات کی واضح اور پرزور مذمت کی ہے۔

2 اپریل کو، پاکستان نے شام کے شہر دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول اور غیر ذمہ دارانہ قرم قرار دیا۔ ایک وسیع بیانیےکے طور پر مذمت محض ایک ردعمل نہیں بلکہ انتہائی غیر مستحکم حالات میں پاکستان کو امن اور استحکام کے لیے ایک آواز کے وکیل کے طور پر پیش کرتا ہے۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) سے سفارتی تنصیبات پر حملوں سمیت اسرائیلی مہم جوئی اور اپنے پڑوسیوں کے خلاف جارحیت کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔ ان تنازعات کو حل کرنے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکامی پر پاکستان کی طرف سے گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

پاکستان نے اپنے موقف میں پرامن ہمسائیگی کو فروغ دینے اور پورے خطے کو لپیٹ میں لینے والے اختلافات کو ختم پر زور دیا ہے۔ پاکستان نے اپنے موقف میں کسی بھی ایسی کارروائی کی مذمت کی ہے جو کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے اور اس میں ملوث تمام فریقوں سے تحمل کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اور غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کرتے ہوئے، پاکستان نے خطے میں بڑھتے ہوئے تضاد کو روکنے کے لیے مثبت بین الاقوامی مداخلت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ بیرونی خطرات کے پیش نظر پاکستان مضبوط دفاعی اور حفاظتی آلات کی اہمیت پر یقین رکھتا ہے۔

متعدد بیرونی خطرات بشمول بھارت کی تخریب کاری اور بیرونی طور پر اسپانسر شدہ دہشت گرد تنظیموں کے فعال ہونے کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ایک مضبوط دفاعی حکمت عملی کی ضرورت پر یقین رکھتا ہے۔ مزید برآں، اسرائیل اور بھارت کے درمیان گٹھ جوڑ کو خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والا عنصر سمجھا جاتا ہے۔ اس اتحاد کو علاقائی امن اور سلامتی کے لیے خطرہ سمجھا جاتا ہے، جس کے لیے پاکستان کو ایک چوکس اور فعال حکمت عملی ترتیب دینے کی اشد ضرورت ہے۔

 

 

جغرافیائی سیاسی حالات اور جاری تنازعات کا حل نکالنے کے لیے پاکستان اتحاد اور رویوں میں لچک کا مطالبہ کرتا ہے۔ سوشل میڈیا اور سیاسی شخصیات پر زور دیتا ہے کہ وہ تفرقہ انگیز بیان بازی سے گریز کریں اور قومی مفادات کو ترجیح دیں۔ بیرونی دباؤ کے سامنے جھکنے کے بجائے پاکستان کی سلامتی اور استحکام پر توجہ مرکوز کریں۔ وقت کا تقاضا ہے کہ قوم اس مشکل وقت میں اتحاد یکجہتی اور تنظیم کا مظاہرہ کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!