اپوزیشن کا 6 جماعتی گرینڈ الائنس، حکومت کیخلاف تحریکِ تحفظِ آئین تشکیل

 کوئٹہ (تشکر نیوز) اپوزیشن کی 6 جماعتوں کے گرینڈ الائنس نے حکومت کے خلاف تحریک تحفظ آئین تشکیل دے دی۔ تشکر نیوز کے مطابق اپوزیشن کے 6 جماعتی گرینڈ الائنس کا کوئٹہ میں اہم اجلاس ہوا، جس میں حکومت کے خلاف تحریکِ تحفظِ آئین تشکیل دے دی گئی۔

واضح رہے کہ 6 سیاسی جماعتوں پی ٹی آئی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ، جماعت اسلامی ،بلوچستان نیشنل پارٹی ،سنی تحریک اور مجلس وحدت المسلمین نے حکومت کے خلاف مشترکہ مؤقف کے لیے گرینڈ الائنس بنایا ہے۔

اجلاس کے بعد اپوزیشن رہنماؤں محمود خان اچکزئی، عمر ایوب اور لیاقت بلوچ نے مشترکہ کانفرنس کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ ہم ایک ملک دو قوانین کا نظام ختم کرنا چاہتے ہیں۔

محمود خان اچکزئی کو تحریکِ تحفظ آئین کا سربراہ نامزد کیا گیا ہے۔ عمر ایوب نے بلوچستان میں 2 بڑے جلسے کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آئین کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!