معاشی بحالی، برآمدات کے فروغ کیلیے حکومت کو تجاویز پیش

اسلام آباد (رپورٹ / ارشاد انصاری ) پاکستان بزنس کونسل نے ملکی معیشت کی بحالی اور برآمدات کے فروغ کیلیے حکومت کو18 تجاویز دیدیں، ان میں نئی منڈیوں کی تلاش،صنعتی خام مال پر ٹیکسوں میں کمی ،ریفنڈز کے بروقت اجراء سمیت دیگر تجاویز شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال کے نام خط میں پاکستان بزنس کونسل نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ایکسپورٹرز اور صنعت کاروں کیساتھ خصوصی میٹنگ کریں،ملکی صنعت کو عالمی منڈیوں میںمقابلے کیلیے تیار کیا جائے، ایکسپورٹ کیلئے نئی منڈیاں تلاش اور پاکستانی برینڈز کو نمائش کے مواقع دیئے جائیں، سیالکوٹ گجرات اور گجرانوالہ میں چھوٹی صنعتوں کو فروغ دیا جائے،

ایکسپورٹرز کیلئے سہولیات بہتر، نئے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کراچی پورٹ کے قریب بنائے جائیں، صنعتی خام مال پر ٹیکسز میں کمی، آئی ٹی ایکسپورٹس کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں، شپنگ انڈسٹریز کے اندر بھی سہولیات بڑھائی جائیں، مواصلات اور رابطے بہتر بنائے جائیں، معاشی استحکام کیلئے ایف بی آر ٹیکس ریفنڈ بروقت جاری کرے، ایگزم بینک کو آپریشنل کیا جائے۔ پاکستان بزنس کونسل نے تجویز پیش کی کہ ڈیویڈنٹ، رائلٹیز اور ٹیکنیکل فیس کی ادائیگی بروقت کی جائے، ادویات کی برآمد بڑھانے کیلئے ڈریپ سہولتیں فراہم کرے، ایف ڈی آئی اور جے ویز ایکسپورٹ اوریئنٹڈ کئے جائیں، صوبوں میں بھی سپیشل اکنامک زونز کی تکمیل بروقت کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!