سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سائفر کیس میں بطور گواہ پیش ہونے کیلئے تیار ہیں :انصار عباسی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

عمران خان کو سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سے سرپرائز مل سکتا ہے۔ سینئر صحافی انصار عباسی نے اپنی رپورٹ میں اہم انکشافات کر دیئے ۔ "جیو ” اور "جنگ ” کے مطابقسائفر کیس میں ہونے والی گزشتہ سماعت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ’’میں کیس میں جنرل باجوہ اور امریکی سفارت خانے کے حکام کو بطور گواہ شامل کروں گا۔‘‘ اس معاملے پر سابق آرمی چیف سے بات چیت کرنے والے ایک ذریعے نے بتایا کہ باجوہ شاید عمران خان کو مایوس نہ کریں۔ ذریعے نے دعویٰ کیا کہ ریٹائرڈ جرنیل سائفر کیس میں بطور گواہ پیش ہونے کیلئے تیار ہیں۔ تاہم، انہیں فوجی حکام سے اجازت کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ عمران خان نے الزام عائد کیا تھا کہ جنرل باجوہ نے سب کچھ ڈونلڈ لوُ کی ہدایت پر کیا۔ عمران خان کے الزامات تمام پراسیکوشن گواہان بشمول سابق سیکریٹری خارجہ امور اور امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر کے بیانات سے مطابقت نہیں رکھتے۔ پاکستانی سفیر کی ڈونلڈ لو کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بعد ہی سفیر نے وزارت خارجہ کو سائفر بھیجا اور ایسے معاملات میں یہ کام معمول کا حصہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!