ایس بی سی اے کے عملے پرفائرنگ، غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کے دوران پیش آیا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائیگا

تشکر نیوز: ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کے دوران ایس بی سی اے کے عملہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ, فائرنگ کے باوجود ایس بی سی اے کے عملہ نے متعلقہ عمارت کا چوتھا فلور منہدم کردیا ، ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشیدسولنگی کا ایس ایس پی سینٹرل سےرابطہ، ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت فائرنگ کرنے والے متعلقہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائیگا۔ عبدالرشید سولنگی نے مزید کہا کہ افسران بلا خوف غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں کریں، انہونے ایس بی سی اے کے عملہ کو شاباش اور سیکیورٹی کی یقین دھانی کرواتے ہوئے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا عملہ محنت اور ایمانداری سے کام کررہے ہیں ہر مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑا ہونگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سعید غنی کی ہدایت پرشہر کےمختلف علاقوں میں غیرقانونی عمارتوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی نے ڈیمالیشن اسکواڈ کےہمراہ عیسیٰ نگری، پاپوش نگر اور، گلبرگ ، ناظم آباد میں 4 سے زائد عمارتیں منہدم کردیں، کارروائیاں U/A اولڈ بالکونی پلاٹ نمبر 44٫43 روشن کالونی سولجربازار اورپلاٹ نمبر 4، CL 10،سول لائنزکوارٹرز،میرج ھال اور مھک گارڈن میں کی گئیں جب کے صدر ٹاؤن، جمشید ٹاؤن، گلبرگ، گلشن اقبال، ناظم آباد سمیت دیگر علاقوں میں 13 سے زائد غیر قانونی پورشنز کو منہدم کردیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

 

 

صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے عبدالرشید سولنگی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہر سے ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات کو ختم کیا جائے، اور غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ایس بی سی اے کے افسران کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے۔ صوبائی وزیر نے ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے عبد الرشید سولنگی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی شہر کے مختلف علاقوں کا سرپرائیز دورا کر کے شہر میں بننے والی عمارتوں کا جائزہ لین۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ کراچی شہر کو ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات سے پاک کر کے رہیں گے۔

One thought on “ایس بی سی اے کے عملے پرفائرنگ، غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کے دوران پیش آیا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائیگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!