وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا پہلا اجلاس کل طلب کرلیا

وزیر خارجہ اسحق ڈار نےکابینہ کی نجکاری کمیٹی کا پہلا اجلاس کل طلب کرلیا۔ تشکر نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں 2 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں نجکاری پالیسی کی تشکیل کی سمری پیش کی جائے گی۔

ذرائع نے کہا کہ نجکاری پروگرام کی موجودہ صورتحال کاجائزہ ایجنڈے میں شامل، اجلاس میں نجکاری کے جاری پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے عالمی مالیتای فنڈ (آئی ایم ایف) کو نجکاری پروگرام پرکام تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، اس وقت 25 ادارے نجکاری کی فعال فہرست میں شامل ہیں، ہوا بازی شعبے کا ایک پی آئی اے نجکاری فہرست میں شامل ہے، فناننشل اور ریئل اسٹیٹ سے 4,4 ادارے نجکاری کےجاری پروگرام کا حصہ ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اس کے علاوہ انڈسٹریل سیکٹر کے2 ادارے اور توانائی شعبےکے 14 ادارے نجکاری کی فعال فہرست میں شامل ہیں۔

 

 

ذرائع کے مطابق نجکاری کےجاری پروگرام میں اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، بلوکی، حویلی بہادر،گدو اور نندی پور پاور پلانٹس بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ان کے علاوہ تمام 10 سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیاں، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، فرسٹ ویمن بینک، پاکستان انجینئرنگ کمپنی اور سندھ انجنئیرنگ لمیٹڈ نجکاری کی فعال فہرست کا حصہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!