ثانیہ مرزا نے نئی تصاویر سے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی نئی تصاور نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر و بیشتر اپنی اکیلے اور کبھی اپنے بیٹے اور بھانجی کے ہمراہ تصاویر و ویڈیوز معنی خیز کیپشنز کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

 

 

وٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر سابق بھارتی ٹینس اسٹار کو شیئر کی گئی نئی تصاویر میں خوش گوار موڈ میں کھڑکی سے باہر قدرتی حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ان کی سوشل میڈیا پوسٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ سابقہ کھلاڑی ان دنوں بھارتی شہر بنگلور میں موجود ہیں۔37 سالہ اسٹائلش ایتھلیٹ کے ڈریسنگ سینس کو بھی کافی پسند کیا جاتا ہے، حالیہ تصویروں میں ثانیہ بھورے رنگ کے اپر اور سیاہ رنگ کی شارٹ شرٹ اور ٹراو زر میں دلکش نظر آ رہی ہیں۔کھلاڑی کے مداح ان کی محسور کٴْن تصاویر پر انہیں خوب سراہ رہے ہیں اور مختصر وقت میں انہیں 85 ہزار سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!