نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ جدید تعلیم کا حصول پاکستان کی ترجیح ہے، اساتذہ کی ذمے داری ہے کہ پاکستان کا مستقبل مضبوط بنائیں۔
کیڈٹ کالج کوہاٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملکی تعلیمی نظام کی کامیابی میں اساتذہ کا انتہائی اہم کردار ہے۔
نگراں وزیرِ اعظم کی اپنی تعلیم و تربیت میں والد کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے آواز بھر آئی۔
انہوں نے کہا کہ یوم والدین پر آج اپنے والد کو بہت مس کر رہا ہوں، یوم والدین کی تقریب میں شرکت میرے لیے اعزاز کی بات ہے، بچوں کی تعلیم سے متعلق والدین کا کردار بھی اہم ہے۔
انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ کیڈٹ کالج کا میٹرک اور انٹر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنا قابل تعریف ہے، پڑھے لکھے نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، آپ زندگی میں جس چیز کا ارادہ کرتے ہیں کامیاب ہوتے ہیں۔