...

فرنچائز لیگز سے واجبات کی عدم ادائیگی پر ایکشن لیں، شاہد آفریدی کی آئی سی سی سے درخواست

سابق کپتان شاہد آفریدی نے آئی سی سی سے درخواست کی ہے کہ وہ گلوبل ٹی 20 لیگ اور انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کی ادائیگیوں میں کمی کے معاملے کی نگرانی کرے۔ سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے بہادری کے ساتھ کینیڈا گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ اور انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی میں مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے آئی سی سی سے قدم اٹھانے کی اپیل کی ہے

مبینہ طور پر دونوں لیگوں پر بہت سے کھلاڑیوں کی ادائیگیاں واجب الادا ہیں اور درخواستوں کے باوجود آرگنائزنگ باڈیز کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔ شاہد آفریدی کی جانب سے آئی سی سی کی فوری توجہ کے مطالبے نے صورتحال کی سنگینی کو اجاگر کیا ہے۔ شاہد آفریدی نے اپنے X (ٹویٹر) پیغام میں لکھا کہ "میں یہ نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن مجھے اپنے ساتھیوں اور اس کھیل کی خاطر جس سے میں بہت پیار کرتا ہوں اس کی ضرورت ہے یہ کسی بھی ایونٹ کے آرگنائزنگ ممبران کے لیے ہر حال میں بات کو برقرار رکھنے کے مترادف اور انتہائی ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.