شہباز شریف نے پہلے بطور اپوزیشن ہاتھ بڑھایا جسے پی ٹی آئی نے جھٹک دیا، مصدق ملک

وفاقی وزیر مسدق ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پہلے بطور اپوزیشن ہاتھ بڑھایا تھا جسے پاکستان تحریک انصاف نے جھٹک دیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے تمام گھاؤ کے باوجود آگے بڑھنے کی بات کی، ہم نے کہا تھا کہ اگر سنی اتحاد کونسل کی اکثریت ہے تو وہ ہی حکومت بنائیں، پیپلزپارٹی نے بھی انہیں حکومت میں آنے کی دعوت دی تھی۔

مصدق ملک نے بتایا کہ الیکشن نتائج ہمارے لیے مایوس کن تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوک جھونک چلتی رہےگی مگر ملک کو چلنے دیں، آج کا دن جمہوریت کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا، امید ہے کہ ہمارے تمام امیدوار کامیاب ہوجائیں گے،

انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام ہوگا تو ہی معاشی استحکام ہوگا، ہم اپوزیشن کے ساتھ مل کر ملک کو آگے بڑھائیں گے، ہم اپوزیشن کے ساتھ مل کر ملک پر مرہم رکھنا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ تیل اور گیس کی قیمتیں حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!