پاکستان کرکٹ بورڈ نے شوکاز نوٹس کا جواب ملنے کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف کے خلاف انضباطی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی تنزلی نہیں کی جائے گی البتہ سلیکٹرز اور پی سی بی انتظامیہ نے واضح کردیا ہے کہ مستقبل میں انہیں ڈومیسٹک فرسٹ کلاس میں لازمی شرکت کرنا ہوگی۔ سینٹرل کنٹریکٹ کے باوجود ریڈ بال کھیلنے سے منع کرنے پر ان کے معاہدے کی منسوخی کی کلاز بھی موجود تھی، پی سی بی کوشش کررہا ہے کہ حارث کو کسی ڈپارٹمنٹل ٹیم سے کھیلنے کی اجازت دلا دی جائے۔
انہوں نے پی سی بی کو یقین دلایا کہ وہ ڈپارٹمنٹس کےفرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے ،حارث رؤف کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے بگ بیش کےدوران 21 دن میں پانچ میچوں کے لیے این او سی جاری کیا تھا۔