پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ،ٹیوٹا  نے اپنی نئی گاڑی متعارف کروا دی

پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق ٹیوٹا نے اپنی پہلی مقامی سطح پر اسمبل کی گئی گاڑی ’’ کرولا کراس‘‘ کراچی میں ہونے والی ایک تقریب میں متعارف کروائی  ، تقریب میں حکومتی ، کاروباری اور ٹیوٹا کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔ 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انڈس موٹر کمپنی کے چیئرمین محمد علی نے اپنے تمام سٹیک ہولڈرز کا تعاون پر شکریہ ادا کیا اور انہوں نے پاکستان کے ساتھ جاپان کی گہری دوستی پر بھی روشنی ڈالی ، اس کامیابی کو سنگ میل قرار دیا ۔

ٹویوٹا کی ایمرجنگ مارکیٹ کمپیکٹ کار کمپنی کے صدر اور ٹویوٹا ڈائی ہاٹسو انجینئرنگ اینڈ مینوفیکچرنگ کے ایگزیکٹو نائب صدر یوشیوکی تاکائی نے ایشیائی ممالک میں صارفین کے HEV کا انتخاب کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی کو امید ہے کہ پاکستانی صارفین دیگر مارکیٹوں کی طرح ’کرولا کراس ایچ ای وی کو ایک پرکشش، موثر اور پرجوش گاڑی کے طور پر پسند کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!