نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایلون مسک کی الیکٹرک کار ساز کمپنی’ٹیسلا‘ نے بالآخر اپنی گاڑی ’سائبر ٹرک‘ کی ڈلیوری شروع کر دی۔
نیویارک پوسٹ کے مطابق ٹیسلا کی اس اختراعی گاڑی کی قیمت 60ہزار 990ڈالر (تقریباً 1کروڑ 72لاکھ روپے)سے شروع ہوتی ہے، جو کہ ایلون مسک کی طرف سے 2019ءمیں اس گاڑی کی بتائی گئی قیمت سے 50فیصد زیادہ ہے۔گاڑی کا یہ ریئر وہیل ڈرائیو ورژن ہے جس کی ڈلیوری2025ءمیں شروع ہو جائے گی۔
کمپنی کی طرف سے اس گاڑی کے ’آل وہیل ڈرائیو‘ ورژن کی قیمت 1لاکھ ڈالر (تقریباً 2کروڑ 82لاکھ روپے) تک رکھی گئی ہے۔اس ورژن کی ڈلیوری آئندہ برس سے شروع ہو جائے گی۔اس کے علاوہ ٹیسلا کے اس سائبر ٹرک کے دیگر کئی ورژنز میں متعارف کرائے گئ
یہ ٹرک چمکدار سٹین لیس سٹیل سے بنایا گیا ہے، جس کا ڈیزائن جیمز بانڈ کی 1977ءمیں ریلیز ہونے والی فلم ’دی سپائی ہو لوڈ می‘ (The Spy Who Loved Me)میں استعمال ہونے والی اس کار سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے جو بوقت ضرورت آبدوز میں تبدیل ہونے کی صلاحیت رکھتی تھی۔