راولپنڈی: بینظیر بھٹو اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آکسیجن کی کمی، نوزائیدہ بچوں کو خطرات

راولپنڈی کے بینظیر بھٹو اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے نوزائیدہ بچوں کو خطرات بڑھ گئے ہیں۔ 

بینظیر بھٹو اسپتال کا طبی عملہ آکسیجن کی کمی کے باعث پریشان ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتال میں حکومت نے 4 بیڈ دیے ہیں، پانچواں مریض کہاں رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو سہولتیں دی ہیں اس میں دو گنا زائد مریض ایڈجسٹ کر رہے ہیں، کسی نئے بچے کو آکسیجن دینی ہے تو دوسرے سے اتار کر دینی پڑتی ہے۔

بینظیر بھٹو اسپتال کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ والدین ہم سے لڑنے کے بجائے حکام سے شکایت کریں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ہولی فیملی اسپتال کی تعمیرِ نو کے باعث بینظیر بھٹو اسپتال میں رش بڑھ گیا ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں میں نرسری وارڈ بھر گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!