...

سفاک بھائی اور باپ نے ملکر کر لڑکی کو سفاکانہ انداز سے قتل کردیا

تشکر نیوز: پنجاب کے علاقے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سفاک بھائی اور باپ نے ملکر جواں عمر لڑکی کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تھانہ صدر ٹوبہ کی حدود کے علاقے چک نمبر 477 ج ب آلو وال میں بھائی اور باپ نے 17 اور 18 مارچ کی شب ماریہ نامی لڑکی کو قتل کیا۔

باپ اور بیٹے نے لڑکی کو قتل کر کے اُس کی ویڈیو بھی بنائی اور پھر اُسے خاموشی سے دفنا دیا۔ ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ مقتولہ کے دوسرے بھائی نے قبرکشائی کی درخواست بھی دے دی۔

اُدھر تھانہ صدر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کا ہکنا ہے کہ 24 مارچ کو پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ محمد فیصل نامی شخص نے اپنے والد عبد الستار کے ساتھ مل کر بہن کو گلہ دبا کر قتل کردیا۔ اس اطلاع پر احمد رضا ایس آئی تھانہ صدر ٹوبہ موقع پر گئے تو ملزمان فرار ھو گئے جس پر مقدمہ نمبر۔ 229/24 مورخہ 24.3.24 بجرم 302 ت پ 201 ت پ اور 34 ت پ درج کیا گیا۔

ملزمان نے مقتولہ کو گاؤں کے قبرستان میں دفنا دیا تھا، مقدمہ اندراج کے بعد پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ مزید کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کی قبر کشائی کروا کر پوسٹمارٹم کروایا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی کے لیے مقدمے کی تفتیش میرٹ پر کی جارہی ہے۔ ایس آئی نے یقین دہانی کرائی کہ سفاک مجرمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.